ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع

اے پی پی  |  May 08, 2024

ٹوکیو۔8مئی (اے پی پی):ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ خالص منافع حاصل ہوا ہے ۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کو سال 2023 میں 2022 کے مقابلے میں دو گنا خالص منافع 4.94 ٹریلین ین(31.82 بلین ڈالر) حاصل ہوا ہے جس کی بڑی وجوہات ٹویوٹا کی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ اور جاپانی کرنسی کی قدر میں کمی آنا ہے ۔

اسی طرح 5.35 بلین ین کا آپریٹنگ منافع حاصل ہوا ،ٹویوٹا جاپان کی پہلی کار ساز کمپنی بن گئی ہے جس کو 5 ٹریلین ین سے زیادہ کا آپریٹنگ منافع ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کی گزشتہ سال ریکارڈ 45.1 ٹریلین ین کی سیل ہوئی جو کہ 2022 کے مقابلے میں 21.4 فیصد زیادہ رہی ۔تاہم کمپنی نے بعض وجاہات کی بناء پر 2024 میں اپنے خالص منافع میں 27.8 فیصد تک کمی آنے اور سیل کی شرح 2 فیصد تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More