حج سیزن 2024 ،جدہ ایئرپورٹ عازمین کے خیرمقدم کے لیے تیار، آپریشنل پلان کی منظوری

اے پی پی  |  May 09, 2024

ریاض ۔9مئی (اے پی پی):سعودی عرب میں جدہ ایئرپورٹ پر حج سیزن 2024 کے لیے آپریشنل پلان کی منظوری دی گئی ہے۔ اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تینوں ٹرمینل اور لاونج تقریبا 12 لاکھ عازمین کی گنجائش کے لیے تیار ہیں۔

سی ای او مازن بن محمد جوہر نے کہا کہ آپریشنل پلان کو تمام ضروریات کے مطابق ہے جس کا مقصد ایئرپورٹ کے ذریعے آنے والے عازمین کی حفاظت، سلامتی اور آرام کو یقینی بنانا ہے۔یہ منصوبہ9مئی سے شروع ہوکر تمام عازمین حج کی آمد تک جاری رہے گا۔

اس میں ٹرمینل ون، نارتھ ٹرمینل اور حج و عمرہ لاونج کمپلیکس سمیت تمام ایئرپورٹ لاونجز کا مکمل آپریشن شامل ہوگا۔پورے حج سیزن کے دوران تمام مسافروں کی آمد اور روانگی کے یک معیاری پیٹرن پرعمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ٹرمینل میں مجموعی طور پر پاسپورٹ کے طریقہ کار کے لیے 411 سے زیادہ پلیٹ فارم، لگیج چیک ان کیلیے 440 ، 56 لوڈنگ برج، 54 کسٹم انسپیکشن ڈیوائسز، 29 کنویئر بیلٹس، 28 بس گیٹ اور چار صحت مراکز ہیں۔ گروپ کے سامان کی ہینڈلنگ کے لیے دو ایریا بھی مختص کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More