ترکیہ نے تجارتی پابندیوں میں نرمی کے اسرائیلی دعوے کو مسترد کر دیا

اے پی پی  |  May 10, 2024

انقرہ ۔10مئی (اے پی پی):ترکیہ کے وزیرِ تجارت عمر بولات نےکہا کہ اسرائیل کے ساتھ تجارتی پابندیوں میں ترکیہ کی طرف سے نرمی کرنے کے اسرائیلی دعوون کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق عمر بولات نے ایکس پر کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ تجارت پر عائد پابندیاں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور خطے میں انسانی امداد کی تسلسل کے ساتھ فراہمی کو محفوظ بنائے جانے تک برقرار رہیں گی ۔

ترک وزارتِ تجارت کے ذارئع نے کہا کہ ترک کمپنیوں کے پاس دیگر ممالک کے ذریعے موجودہ آرڈرز کو پورا کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت ہے اور اسرائیل کو برآمدات پر ترکیہ کی پابندیوں میں نرمی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ تازہ ترین اقدامات کا مقصد ترک تاجروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

قبل ازیں اسرائیل کے وزیرِ خارجہ نےکہا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل پر عائد کئی تجارتی پابندیاں ختم کر دی ہیں ۔ترکیہ نے فلسطینی علاقوں میں بدتر ہوتے ہوئے انسانی المیے کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ ہفتے اسرائیل سے تمام برآمدات اور درآمدات روک دی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More