امریکا ، فائرنگ سے 8 افراد زخمی ، ملزم کی اپنے گھر کے قریب سے لاش برآمد

ہم نیوز  |  Jun 16, 2024

امریکا کی ریاست مشی گن کے ایک پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کے سپلیش پارک میں پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے پارک میں آ کر فائر کھول دیئے، جس کے بعد پارک میں بھگدڑ مچ گئی۔

امریکا: بیس بال گیم کے دوران فائرنگ1شخص ہلاک ،7 زخمی

پولیس کے مطابق پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ یہ حملہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے کیا گیا ، تعاقب کے بعد فائرنگ کرنے والا ملزم اپنے گھر کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More