بجٹ کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی کا امکان

ہم نیوز  |  Jun 16, 2024

حکومت کی جانب سے بجٹ 2024-25 میں سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے درآمد پر رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بجٹ منظوری کے بعد ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے برآمد کرنے اور مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے سولر پینلز تیار کرنے کی غرض سے پلانٹ، مشینری اور اس کے ساتھ منسلک آلات اور سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایتیں دی جارہی ہیں تاکہ درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے کرایہ داروں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان

یاد رہے کہ رواں سال ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب رعایت کی صورت میں قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی کا امکان ہے۔

سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت سولر پینل کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی آئی جبکہ حکومت کی جانب رعایت کی صورت میں قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی آسکتی ہے۔

شہری بھی سولر پینل کی قیمتوں میں کمی پر خوش ہیں، کہتے ہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب یہ غریب کے بس کی بات نہیں رہی۔ایسے میں سولر پینل ہی انرجی کے حصول کا سستا ذریعہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More