غزہ ، ریڈ کراس کے دفتر پر بمباری ، 22 فلسطینی شہید ، حماس نے اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیا

ہم نیوز  |  Jun 22, 2024

غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 22 افراد شہید اور 45 زخمی ہو گئے۔  بمباری کا نشانہ بننے والی عمارت میں بڑی تعداد میں پناہ گزین مقیم تھے۔

بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر کہا کہ جمعے اور ہفتے کی رات کو اس کے دفتر پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی،جس  میں علاقے میں واقع ریڈ کراس فیلڈ اسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی۔

غزہ اور رفح میں اسرائیلی طیاروں کی رات بھر بمباری ، مزید درجنوں فلسطینی شہید

کمیٹی کے مطابق اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو چکی ہے جبکہ 45 زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ جنگ کے دونوں فریقین کو انسانی حقوق کے مراکز کا علم ہے، اس کے باوجود مرکز پرحملہ کیا گیا ، انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں۔

حماس کے جنگجووں نے اسرائیلی فوجی گاڑی راکٹ سے اڑا دی ، 8 ہلاک

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے بارودی مواد سے اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیا، القسام بریگیڈ نے ڈرون سے بھی اسرائیلی فوج پر حملہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More