شدید گرمی، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں جمعے کے خطاب اور نماز سے متعلق اہم فیصلہ

ہم نیوز  |  Jun 22, 2024

مملکت سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں جمعے کے خطاب اور نماز سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے مذہبی افیئرز کے سربراہ برائے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے جمعہ کی نماز کے خطاب کے دورانئے کو کم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں جمعہ کے خطاب اور نماز کے حوالے سے سعودی حکومت نے باقاعدہ طور پر احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جاں بحق حاجی بغیر اجازت حج کررہے تھے، سہولیات موجود نہ تھیں، سعودی سفارتخانہ

نئے احکامات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں جمعہ کا خطاب اور نماز 15 منٹ کے اندر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، دوسری اذان کے درمیان 10 منٹ کا وقفہ موجود ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ گرم موسمی حالات کے پیش نظر اور عمرہ زائرین کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے،یہ اقدام سخت گرم موسم میں اللہ کے گھر آئے مہمانوں کو تکلیف سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔

امام مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر الدوساری کے مطابق جمعہ کی نماز اور خطاب کے دورانئے میں تبدیلی عمرہ زائرین کی صحت اور موسمی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔یہ تبدیلی سخت گرمیوں تک جاری رہے گی، جس کے بعد سابقہ روٹین پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More