شمالی کوریا کا ہائپرسونک میزائل فضا میں پھٹ گیا

ہم نیوز  |  Jun 26, 2024

شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیا ہائپر سونک میزائل فضا میں ہی پھٹ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے اس بات کا دعوی کیا گیا ہے، شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل مشرقی ساحل سے داغا تھا جو فضا میں پھٹا ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے اس میزائل تجربے کے موقع پر جنوبی کوریا کے انچیون ہوائی اڈے پر پروازوں کو 3گھنٹے کے لیے روکنا پڑا۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب سے داغا گیا جو فضا ہی میں پھٹ گیا۔

اس حوالے سے جاپان کی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ میزائل نے تقریبا 100کلو میٹر کی بلندی اور 200کلو میٹر سے زیادہ کی رینج تک پرواز کی۔

جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا کے سینئر حکام نے اس لانچ کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More