بجٹ نے ایکسپورٹرز کی نیندیں اْڑا دیں

سچ ٹی وی  |  Jun 26, 2024

ایکسپورٹرز بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے سخت احتجاج کرتے ہوئے فیکٹریوں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومتی پالیسیوں نے ایکسپورٹرز کی نیندیں اْڑادیں، پی ایچ ایم اے ہاوٴس میں ایکسپورٹرز تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

جس میں بتایا گیا کہ صنعت کاروں پر اضافی ٹیکس لگانے سے ایکسپورٹ میں کمی واقع ہوگی۔

پاکستان اپیرل فورم کے چیئرمین جاوید بلوانی نے بجٹ کوعوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا زیروریٹنگ رجیم کے خاتمے سے ایکسپورٹ انڈسٹری چل ہی نہیں سکتیں، تمام کارخانے خود ہی بند ہوجائیں گے۔

صنعتکار بابر خان نے کہا کہ اگر ایکسپورٹرز کے مطالبات نہ مانے گئے تو پہلے مرحلے میں پورے ملک سے ایکسپورٹ بند کردیں گے،

ایک دن کی ایکسپورٹ بند کرنے سے بات نہ بنی تو کارخانے ہی بند کردیں گے،صنعتکاروں کے لیے جو پہلے ٹیکس رجیم تھا اس کو ہی بحال کیا جائے۔

صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ کوئی پاکستانی ایسا بجٹ نہیں بنا سکتا جو ملک کے خلاف ہو، حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ کو ہماری کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More