ڈالر سستا، دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

ہم نیوز  |  Jun 27, 2024

کاروبار ی ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو ، پاؤنڈ اور ریال بھی سستے ہو گئے۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے معمولی کمی ہوئی ، جس کے بعد ڈالر 278.40 روپے سے کم ہوکر 278.38 روپے پر بند ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

پاکستان کا افغانستان پر ہونیوالے دوحہ مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ‎

گزشتہ روز 10 پیسے کی کمی سے امریکی کرنسی 278 روپے 250 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہو ئی تھی ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے کی گراوٹ کے بعد 280 روپے 18 روپے کا ہو گیا۔

دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو کی قیمت میں 1روپے 19 پیسے کی کمی ہوئی ، جس کے بعد نئی 296 روپے 25 پیسے ہو گئی ۔ جبکہ برطانوی پاونڈ 2 روپے 28 پیسے ہوسستا ہو کر 350 روپے 26 پیسے کا ہو گیا ۔

پاکستان سے سیمنٹ کی برآمد میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ

خلیجی کرنسیوں میں اماراتی کرنسی درہم 18 پیسے کی کمی کے بعد 75 روپے 65 پیسے جبکہ سعودی ریال 5 پیسے کی کمی کے بعد 73 روپے 74 پیسے کا ہو گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More