گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹا پھر مہنگا ہونے لگا

ہم نیوز  |  Jun 27, 2024

گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت دوبارہ بڑھنے شروع ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق گندم کی نئی فصل آنے پر آٹے کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد اب ایک بار پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، لاہور اور راولپنڈی ڈویژنز میں گندم کی قیمتیں بڑھتے ہی آٹے کے تھیلے کی قیمت 150 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

ڈالر سستا، دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹیکا تھیلا لاہورمیں 1650 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے اور راولپنڈی میں 1850 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 کلو آٹیکا تھیلا 800 روپے سے بڑھ کر 850 روپے کا ہوگیا ہے۔

چیئرمین پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرناپڑا، لاہور میں گندم کی قیمت 2900 سے بڑھ کر 2950 روپے اور راولپنڈی ڈویژن میں 3050 روپے فی من ہو گئی ہے۔

عمر ایوب سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی

فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More