چین کا خلا کی گہرائی میں تحقیق کے لیے نئے مشن بھیجنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jun 28, 2024

چین نے آئندہ پانچ سالوں میں خلا کی گہرائی میں تحقیق کے لیے تین مشن بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ 

چینی خلائی ادارے کے نائب سربراہ بیان ژی گانگ کے مطابق چین 2025 میں سیارچوں کی تحقیق کے لیے تیان وین-2، 2030 میں مریخ سے نمونے جمع کرنے کے لیے تیان وین-3 اور اسی سال کے دوران جووین سسٹم(مشتری کے چاند)کی جانب تیان وین-4مشن روانہ کرے گا۔

گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹا پھر مہنگا ہونے لگا

بیان ژی گانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مستقبل کے یہ تین مشن سیاروں کی کھوج کے ان چار مشنز میں شامل ہیں جن کی حکومت نے منظوری دی ہے۔ مریخ کی جانب 2021 میں بھیجا گیا پہلا مشن تیان وین -1مکمل کامیابی حاصل کر چکا ہے جبکہ بقیہ مشن 10 سے 15 سالوں میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے مستقبل کے سیاروں کی تحقیق کے مشنز میں نظام شمسی کی ابتدا اورارتقا، زمین پر چھوٹے اجسام اور شمسی سرگرمیوں کے اثرات اور زمین کے علاوہ کائنات میں دوسری جگہوں پر زندگی کے آثار جیسے بڑے سائنسی اہداف پر توجہ دی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More