بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بہت تلخیاں ہیں، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Jun 28, 2024

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بہت تلخیاں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو کسی صورت باہر نہیں آنے دیا جائے گا۔ میری کتاب آنے والی ہے اس میں بڑے انکشافات ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے لیے لائنیں لگی ہوئی ہیں اور باقیوں کو کوئی پوچھتا ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کبھی بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑیں گے۔ میری کتاب آنے والی ہے اس میں بڑے انکشافات ہیں۔ عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین دوست ہیں اور انہیں پارٹی بنانے سے روکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ایوان نمائندگان کے جواب میں قرارداد لائی گئی تو مخالفت کریں گے، بیرسٹر گوہر

فواد چودھری نے کہا کہ عدت کے دوران نکاح کیس کا فیصلہ غیر متوقع نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا جیل سے باہر آنے کا مطلب حکومت کا نظام لپیٹاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بہت تلخیاں ہیں۔ انہیں کسی صورت باہر نہیں آنے دیا جائے گا بلکہ انہیں اندر ہی رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج جہاں تک پہنچی ہے اس میں ہمارا رول ہے۔ اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی ہوئی ہی نہیں اور بانی پی ٹی آئی سازشی بالکل نہیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More