ہیٹ اسٹروک سے اموات ثابت ہوئیں تو کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج ہو گا، ناصر شاہ

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

کراچی: سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اموات ثابت ہوئیں تو کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے حیسکو اور سیبکو سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ 100 سے 200 یونٹ والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں گرمی زیادہ ہے ان علاقوں کو لوڈ شیڈنگ فری بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حامد رضا نے مولانا فضل الرحمان کیساتھ سیاسی اتحاد کی مخالفت کر دی

ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ اگر شہر قائد میں کوئی ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہوا ہے تو تحقیقات کے بعد اس کا مقدمہ کے الیکٹرک کے خلاف درج ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کی شکایات کو بھی بہتر کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More