ایف بی آر کا ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف رینیو(ایف بی آر) نے ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جو ٹیکس چوری کو آسانی سے پکڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ انوسٹی گیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جو ٹیکس چوری کو روکنے کے اقدامات کرے گا۔ ٹیکس فراڈ انوسٹی گیشن ونگ میں انٹیلی جینس یونٹ قائم کیا جائے گا۔

ونگ میں لیگل، اکاؤنٹنٹس اور ڈیجیٹل فرانزک یونٹ قائم ہو گا جبکہ کرائم سین یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، پنشنرز اور مزدوروں کو ریلیف دیا ہے، وزیر اعظم

چیف انویسٹی گیٹر فراڈ ونگ کی سربراہی کرے گا۔ ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد پر ٹیکس چوری کی رقم کے برابر جرمانہ لگایا جائے گا۔

ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد پر کم از کم 25 ہزار روپے جرمانہ لگایا جائے گا۔ ایسے افراد کو 5 سے 10 سال کی قید کی سزا بھی دی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More