ٹی 20 ورلڈ کپ، فائنل میچ میں بھی بارش کا امکان

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

بارباڈوس: ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل میچ آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین شیڈول ہے تاہم اس میچ میں بھی بارش کا قوی امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق موسم کا حال بتانے والی مختلف ایپلیکیشنز نے ہفتے اور اتوار کو بارباڈوس میں علی الصبح سے شام 6 بجے تک بارش کی پیشگوئی کی ہوئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے بھارت اور جنوبی افریقہ کے فائنل میچ کے لیے اتوار کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ تاہم ریزرو ڈے کو بھی بارباڈوس میں صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بارش کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایڈیشن میں 500 چھکے مارنے کا ریکارڈ

ٹی 20 ورلڈ کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق فائنل میچ کے دونوں دنوں کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت بھی رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 سے دوپہر ایک بجکر 40 منٹ تک ہے اور اضافی وقت کی صورت میں کھیل 4 بجکر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا۔ اگر فائنل مکمل نہ ہو سکا تو بھارت اور جنوبی افریقہ مشترکہ طور پر ٹی20 چیمپئن قرار پائیں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آن فیلڈ رچرڈ لنگورتھ اور کراس گفانے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ رچرڈ کیٹلبرو بارباڈوس میں ہونے والے معرکے میں ٹی وی امپائر ہوں گے جبکہ روڈ ٹکر کو ورلڈ کپ فائنل کا فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رچی رچرڈ سن فائنل میں آئی سی سی میچ ریفری کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More