روہت شرما نے بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں بابر اعظم کے ایک اور ریکارڈ پر قبضہ جما لیا۔

ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیتے ہی بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بابراعظم سے ایک اور اعزاز چھین لیا۔ روہت شرما ٹی20 انٹرنیشنل میں بطور کپتان 49 ویں جیت کے ساتھ کامیاب ترین کپتان بن گئے۔

روہت شرما نے مسلسل جیت کے تسلسل کو بھی 11 میچز تک بڑھا دیا ہے۔ قبل ازیں روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے سنگ میل کو بھی عبور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی ناقابلِ شکست ٹیم ٹرافی اٹھانے کو تیار

روہت شرما 150 ٹی 20 انٹرنیشنل اننگز میں 4 ہزار 222 رنز بنانے والے پہلے بلے باز ہیں جبکہ بابر اعظم 116 اننگز میں 4 ہزار 145 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More