ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان فائنل آج ہوگا

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان نویں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج کنگسٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگامیگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 29جون کو کنگسٹن اوول، برج ٹان، بارباڈوس میں ہوگا۔

اس سے قبل مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے انگلش ٹیم کو 68 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں سب سے زیادہ دو، دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی چیمپئن رہ چکی ہیں۔بھارتی ٹیم اس سے قبل 2007 میں ایک مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی چیمپئن رہ چکی ہے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم تاحال ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہے بلکہ وہ فائنل میں ہی پہلی بار پہنچی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایڈیشن میں 500 چھکے مارنے کا ریکارڈ

ان کے علاوہ پاکستان سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھارت کی ٹیم 2007، پاکستان نے 2009کے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ انگلینڈ نے 2010کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر اور 2022 میں پاکستان کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر چکی ہیں، ویسٹ انڈیز نے 2012اور 2016، بھارت نے 2007، سری لنکا2014اور آسٹریلیا نے 2021میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجایا۔

جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں نویں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کے لئے ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں جن کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ آج کنگسٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More