فواد چوہدری کو پارٹی میں واپسی کا کوئی حق نہیں ہے، حامد خان

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو پارٹی میں واپسی کا کوئی حق نہیں ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا کہ فواد چودھری کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، وہ اور عمران اسماعیل استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے تھے جو پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے بنائی گئی تھی۔

حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے پارٹی کے اندر سے استحکام پاکستان پارٹی بنوائی گئی، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اس فواد چوہدری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

حامد خان پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، جان چھڑائے بغیر صحیح اپوزیشن نہیں کر سکتے ، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اب بھی کسی کے اشارے پر پی ٹی آئی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، وہ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، انھیں پارٹی میں واپس آنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

حامد خان نے کہا کہ ہر پارٹی میں اختلافات اور تنقید ہوتی ہے، عمر ایوب کا استعفیٰ آپسی اختلافات کی وجہ سے نہیں ہے، ہمارے وکلاء پوری دلچسپی کے ساتھ کیسز لڑ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More