ٹی20 ورلڈ کپ فائنل: تین وکٹوں کے نقصان پر انڈیا کے مجموعی 100 رنز مکمل

اردو نیوز  |  Jun 29, 2024

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں آج جنوبی افریقہ اور انڈیا آمنے سامنے ہیں۔

کینسنگٹن اوول سٹیڈیم بارباڈوس میں انڈیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک انڈیا نے 13 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے ہیں۔

اکشر پٹیل اور وراٹ کوہلی وکٹ پر موجود ہیں۔

انڈیا کی اننگز

انڈیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے اوور میں اوپنرز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔

ابتدائی اوور میں دونوں بیٹرز کی ہٹنگ سے محسوس ہورہا تھا کہ اوپنرز طویل اننگز کھیلیں گے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

انڈیا کو پہلا نقصان کپتان روہت شرما کی صورت میں ہوا۔ وہ دو چوکوں کی مدد سے نو رنز بنا کر ہینری کلاسن کی گیند پر لمبا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیشو مہاراج کو کیچ تھما بیٹھے۔

اس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے رشبھ پنت بھی صفر پر چلتے بنے۔

سوریا کمار یادو کا بلا بھی نہ چل سکا اور وہ صرف تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

انڈیا دس سال بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہا ہے جبکہ جنوبی افریقہ پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران دونوں ٹیمیں ناقابل شکست رہی ہیں۔

کرکٹ کے ماہرین کے مطابق اگر اتوار کو بھی بارش کے باعث میچ متاثر ہوتا ہے تو دونوں ٹیمیں ٹرافی کی حقدار ہوں گی (فوٹو: گیٹی) 

دوسری جانب بارش کی وجہ سے میچ کے متاثر ہونے کے 30 فیصد امکانات موجود ہیں تاہم بارش کی صورت میں اتوار کو ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔

کرکٹ کے ماہرین کے مطابق اگر اتوار کو بھی بارش کے باعث میچ متاثر ہوتا ہے تو دونوں ٹیمیں ٹرافی کی حقدار ہوں گی۔

جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کولیفائی کیا تھا۔

دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا نے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

انڈیا کے پلیئنگ الیون

روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت، سوریا کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، رویندر جڈیجا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ انڈین پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینری کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے اور تبریز شمسی جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More