دنیا کی مختصر ترین پرواز، وقت 2 منٹ سے بھی کم

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہماری زندگی میں بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کے بارے میں لوگوں نے ایک صدی پہلے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ مثال کے طور پر، آسمان میں پرواز کرنا کبھی ایک تصور تھا، لیکن آج کے دور میں لوگ فاصلے کو طے کرنے کیلئے پروازوں سے سفر کرتے ہیں اور عام طور پر ہم طویل فاصلے کے لئے ہوائی جہاز سے سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ہم دنیا کے سب سے مختصر ترین ہوائی سفر کے بارے میں بتائیں گے جس میں صرف 2.7 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جاتا ہے ، وہ بھی 1 یا 2 منٹ میں۔ جی ہاں سکاٹ لینڈ کے جزائر ویسٹرے اور پاپا ویسٹرے کے درمیان ہونے والی پرواز مختصر ترین کمرشل پرواز کا عالمی ریکارڈ رکھتی ہے ۔ ہوائی جہاز عام طور پر صرف 2 منٹ کے لئے ہوا میں رہتا ہے، اس کمرشل فلائٹ کا نام بھی عالمی ریکارڈ میں درج ہے جو شروع ہوتے ہی ختم ہو جاتی ہے۔

تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان

رپورٹس کے مطابق پاپا ویسٹرے کے پاس دنیا کی سب سے مختصر پرواز کا ریکارڈ ہے۔ یہ طیارہ کمرشل فلائٹ ہے جو صرف دو منٹ میں شروع اور ختم ہوتی ہے۔ ہم میں سے زیادہ تر لوگ 1.7 میل یعنی 2.7 کلومیٹر کے فاصلے جیسے مختصر سفر کے لیے کار یں ، بس یا پیدل سفر کرتے ہیں لیکن شمالی اسکاٹ لینڈ کے جزائر میں رہنے والوں کے لیے یہ فاصلہ ہوائی جہاز کے ذریعے طے کیا جاتا ہے۔

ایک برٹن نارمن آئی لینڈر، ایک چھوٹا طیارہ جس میں صرف 8 نشستیں ہیں اور مسافروں کی نقل و حمل کے لئے صرف ایک پائلٹ ہو تا ہے ، اورکنی جزائر اور ویسٹرے کے درمیان اس پرواز میں عام طور پر 90 سیکنڈ لگتے ہیں لیکن اگر موسم سازگار نہ ہو تو اس میں 2 یا 3 منٹ لگ سکتے ہیں۔

ڈالر 350 روپے سے اوپر چلا جائے گا؟ عمر ایوب کی پیش گوئی

یہ فاصلہ اورکنی جزائر سے فیری کے ذریعہ بھی طے کیا جاسکتا ہے ، لیکن جب پانی کی سطح بڑھ جاتی ہے تو یہ ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا ہے۔ ایسے میں لوگ اس مختصر فاصلے کے لیے ہوائی جہاز کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ پرواز پہلی بار 1967 میں شروع ہوئی تھی اور تب سے اسی طرح چل رہی ہے۔ اس کے لیے سکاٹ لینڈ کی حکومت نے سبسڈی والے ٹکٹ بھی رکھے ہیں جن کی قیمت تقریبا 2 ہزار سے 4 ہزار 700 روپے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More