لداخ ، مشقوں کے دوران بھارتی ٹینک دریا برد ، 5 فوجی ہلاک

ہم نیوز  |  Jun 30, 2024

لداخ میں چینی سرحد پر دریا عبور کرنے کی کوشش کے دوران بھارتی فوج کا ٹینک دریا برد ہو گیا، جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی مشقوں کے دوران بھارتی فوج کا ٹی-72 ٹینک دریائے شیوک میں دولت بیگ اولڈی کے مقام پر دریا برد ہو گیا۔

سیاچن: برفانی تودہ گرنے سے 4بھارتی فوجیوں سمیت چھ افراد ہلاک

ٹینک پر بھارت کے ایک جونیئر کمیشن آفیسر سمیت 5 فوجی اہلکار سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہو گئے، ریسکیو حکام نے دریا سے پانچوں فوجیوں کی لاشیں نکال لیں۔

بھارتی فوج کے کمانڈ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ ایک فوجی ٹریننگ کے دوران دریائے شیوک میں پانی کی سطح میں اچانک اضافے کے باعث پیش آیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More