شدید گرمی کی لہر برقرار ، بارش برسانے والی ہوائیں آج ملک میں داخل ہونیکا امکان

ہم نیوز  |  Jul 02, 2024

ملک بھر کے تمام علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں تاہم بعض مقامات پر بارش سے گرمی کی شدت میں معمولی کمی آ گئی ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات نے کل سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مون سون بارشوں کا آغاز، پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 7 جولائی کے دوران اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخوا ،بلوچستان اور کشمیر میں بھی بارشیں ہوں گی۔

دوسری جانب مون سون کے دوران خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع کو سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس ترین قرار دیا گیا ہے ، پی ڈی ایم اے نے 14 اضلاع میں درمیانے درجے کا سیلابی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بلوچستان میں بارش ، 6 افراد جاں بحق ، لینڈ سلائیڈنگ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More