ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ناقص کارکردگی پر گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی

ہم نیوز  |  Jul 03, 2024

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی۔

گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کے ڈسپلن، کھلاڑیوں کی سوچ اور کھیل سے آگاہی پر تفصیل دی ہے۔ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ نے ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور کھیل سے آگاہی پر تفصیلی لکھا۔گیری کرسٹن نے ٹیم میں بہتری لانے کے لیے تجاویز دی ہیں، رپورٹ میں وہی پوائنٹس ہیں جس کا انہوں نے اپنی تقریر میں ذکر کیا تھا۔

قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے یو یو ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیڈ کوچ کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، رپورٹس کی روشنی میں محسن نقوی بورڈ عہدیداران اور سابق کرکٹرز سے مشاورت بھی کریں گے،ذرائع کے مطابق مشاورت مکمل ہونے پر مستقبل سے متعلق فیصلے ہوں گے۔

سینئر منیجر وہاب ریاض چند روز قبل اپنی رپورٹ جمع کرا چکے ہیں،واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی تھی، قومی ٹیم کو بھارت اور امریکا نے شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More