غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سعودی عرب

ہم نیوز  |  Jul 04, 2024

ریاض: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کا قیام ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے بے حد ضروری ہے کہ سعودی عرب کے دو ریاستی حل کے مطالبے پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے، افغانستان

سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں مسلسل قیمتی انسانی جانوں کے ضیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ایسٹونیا کے دورے پر پہنچے ہیں۔ جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں غزہ کی جنگ بندی سمیت انسانی امدادی سامان کے داخلے اور روس یوکرین بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے پر بات چیت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More