یوٹیوب کی اے آئی فیک ویڈیوز حذف کرنے کی یقین دہانی

ہم نیوز  |  Jul 04, 2024

کیلیفورنیا: یوٹیوب نے رازداری کے رہنما خطوط نافذ کیے ہیں جو لوگوں کو AI سے تیار کردہ ویڈیوز کو ہٹانے کی درخواست کرنے کی اجازت دیتے ہیں جو ان کی نقل کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے صارفین کو نئے قوانین کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ادارے نے کہا ہے کہ اگر کسی نے اے آئی کے ذریعے کسی صارف کی ویڈیوز کو تبدیل کرنے یا تخلیق کرنے کے لیے استعمال کیا ہے جو اصل صارف جیسا لگتا ہے تو اسے ہٹانے کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے جس پر 48 گھنٹوں میں عملدرآمد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پبلک وائی فائی استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا غیر محفوظ ہونے کا انکشاف

اصول و ضوابط میں کہا گیا ہے کہ ایسی ویڈیوز کو ہٹانے کے لیے ضروری ہوگا کہ مواد میں آپ کی تبدیل شدہ حقیقت پسندانہ مشابہت ہو جو اے آئی ورژن میں دکھایا گیا ہو۔

شکایت کا جائزہ لیتے وقت درج ذیل دیگر مختلف عوامل پر بھی غور کیا جائے گا۔ ویڈیو اے آئی سے تبدیل کیا گیا ہو، ویڈیو کو ناظرین کے لیے تبدیل شدہ یا اے آئی کے طور پر ظاہر کیا گیا ہو، ویڈیو میں صارف کی شناخت کی جا سکتی ہو، ویڈیو حقیقت پسندانہ ہو اور ویڈیو میں مزاحیہ نقالی، طنز یا دیگر عوامی مفاد سے متعلق مواد ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More