گلوسٹرشائر اور گلیمور گن کے درمیان کھیلا جانیوالا کاؤنٹی کرکٹ کا دلچسپ ترین میچ ٹائی

ہم نیوز  |  Jul 04, 2024

گلوسٹر شائر اور گلیمور گن کے درمیان کھیلا جانے والا کاؤنٹی کرکٹ کا دلچسپ ترین میچ برابر ہو گیا۔

گلوسٹر شائر نے گلیمورگن کو جیت کے لیے 593 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم گلیمورگن کی ٹیم آخری گیند پر 592 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

گلیمورگن کی جانب سے کپتان سیم نارتھیسٹ نے 187 رنز  جبکہ مارنس لبوشین نے 119 رنز کی اننگ کھیلی۔

کرکٹ آسٹریلیا پاک بھارت ٹیموں کے ہمراہ تین ملکی ٹورنامنٹ کا خواہشمند

گلوسٹرشائر نے پہلی اننگ میں 179 اور دوسری اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان  پر 610 رنز بنائے تھے جبکہ گلیمورگن نے پہلی اننگ میں 197 اور دوسری اننگ میں 592 رنز بنائے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More