کراچی میں فائرنگ،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا گارڈ سمیت جاں بحق

ہم نیوز  |  Jul 07, 2024

کراچی میں کریم آباد بازار کےقریب فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا ،گارڈ سمیت جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے ڈی ایس پی علی رضا کونامعلوم ملزمان نےنشانہ بنایا،واقعے میں ایک گارڈ بھی زخمی ہوا جو بعد ازاں دم توڑ گیا،ملزمان 125موٹرسائیکل پرسوارتھے،ایک ملزم نےہیلمٹ پہن رکھاتھا۔

نیا بلنگ سسٹم ، سوا3 لاکھ صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ علی رضا پر 2افراد نے حملہ کیا،وہ اکیلے تھے،جیسے ہی گاڑی سے اترے ملزمان نے فائرنگ کی۔علی رضا،چودھری اسلم کےساتھی رہے ہیں،ان کے ہمراہ لیاری آپریشن میں بھی حصہ لیا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ علی رضا کو ریکی کے بعد قتل کیاگیا،ان کے پاس اپنی بلٹ پروف گاڑی بھی تھی،واقعہ افسوسناک ہے ،ہم بدلہ لیں گے۔واقعے کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنا قبل از وقت ہوگا، جو کوئی بھی ہے اس کو چھوڑیں گے نہیں۔

محکمہ ریلوے کا20 سے زائد ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضاکی قربانی کوخراج عقیدت پیش کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے علی رضا کی شہادت پرافسوس کااظہار کیا ۔انہوں نے  ڈی ایس پی علی رضا کےاہل خانہ سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More