پاکستان، ایران ،ترکیہ ٹرین آپریشن بحالی،ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب

ہم نیوز  |  Jul 07, 2024

پاکستان، ایران ، ترکیہ ٹرین آپریشن بحال کرنے میں اہم پیشرفت  سامنے آئی ہے۔

تینوں ملکوں کے درمیان ٹرین آپریشن بحالی  کے حوالے سے اعلی سطح کا ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔ اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا، جو کہ اسلام آباد، تہران اور استنبول ٹرین بحالی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی درخواست نہیں دی، شعیب شاہین

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ممالک کی تجارتی برادریوں کے مطالبے پر ٹرین چلائی جارہی ہے، اس ٹرین آپریشن سے ریلوے کو مالی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، یہ کنٹینرز ٹرین ترکی سے 6 ہزار 5 سو کلومیٹر کا سفر کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹرین ترکی سے 12 روز میں ایران پہنچا کرے گی، کنٹینرز کو ایران کی مال بردار بوگیوں سے پاکستانی ٹرین میں منتقل کیا جائے گا جس کے بعد کسٹم کا عملہ ان کنٹینرز کی کسٹم کلیئرنس کرے گا، پھر اس آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کو مختلف شہروں کی جانب بھجوا دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More