روشن گھرانہ اسکیم، 201 سے 500 یونٹس والے صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز ملیں گے

ہم نیوز  |  Jul 08, 2024

روشن گھرانہ اسکیم کے تحت سولر پینلز پروگرام میں 201 یونٹس سے 500 یونٹس والے صارفین کیلئے پلان حکومت کو پیش کردیا گیا۔

شہری 3 ہزار 7 سو روپے سے لیکر 6 ہزار 2 سو روپے تک اقساط پر سولر لے سکیں گے،محکمہ توانائی پنجاب نے پلان تیار کرکے حکومت کو پیش کردیا ہے، صارفین کو 201 سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارتی کپتان روہت شرما ہی ہونگے، جے شاہ کی تصدیق

201 سے 300 یونٹس بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 2 لاکھ 25 ہزار روپے کا قرض ملے گا۔ 301-400 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 3 لاکھ روپے کا قرض ملے گا اور 401 سے 500 یونٹس بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 3 لاکھ 75 ہزار روپے کا قرض ملے گا۔

ذرائع کے مطابق صارفین کو قرض کی رقم کا 25 فیصد خود ادا کرنا ہوگا جبکہ بقیہ رقم حکومت بطور قرض فراہم کرے گی۔ قرض کی ماہانہ قسط 3 ہزار 7 سو روپے سے لے کر 6 ہزار 2 سو روپے تک ہوگی۔

لاپتہ افراد کے بل پر بانی پی ٹی آئی نے سٹینڈ لیا،ہماری 9 مئی کی کوئی پلاننگ نہیں تھی، شیریں مزاری

50 سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو حکومت مفت سولر سسٹم دے گی اور 200سے 500 یونٹ والے صارفین کو 25 فیصد رقم دینا ہوگی۔

ایک اندازے کے مطابق 201 سے 500یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالے تقریبا 4 کروڑ 39 لاکھ صارفین اس قرض اسکیم سے مستفید ہونگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More