ملک میں بجلی کی کمی نہیں، مسئلہ اس کی قیمت کا ہے، گوہر اعجاز

ہم نیوز  |  Jul 27, 2024

لاہور: سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی کمی نہیں۔ مسئلہ اس کی قیمت کا ہے۔

سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے پاکستان فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سستی بجلی کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایسی پالیساں بنانی چاہیئیں جس سے پاکستان آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ پاور پلانٹس 26فیصد کپیسٹی پر چل رہے ہیں۔ جبکہ حکومت کے پاور پلائنٹس33 فیصد پیداواری صلاحیت کے ساتھ چل رہے ہیں۔ ملک میں بجلی ہے لیکن مسئلہ اس کی قیمت کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہونے کا امکان

واضح رہے چند روز قبل گوہر اعجاز نے پرائیویٹ پاور پلانٹس کی کپیسٹی اور ادائیگیوں کا ڈیٹا شیئر کیا تھا۔ جس کے بعد ملک بھر میں بجلی کی قیمت پر عوام کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More