پشاور میں دودھ کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ

ہم نیوز  |  Sep 06, 2024

صوبائی دارالحکومت پشاور میں دودھ کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ پشاور نے د ودھ کی قیمتوں کا نیا نرخ نامہ جاری کر دیاہے جس کے مطابق د ودھ کی فی لیٹر قیمت میں 60 روپے اضافہ ہوا ہے۔

جاری کئے گئے سرکاری نرخنامہ کے مطابق بھینس کے دود ھ کی فی لیٹر قیمت 180 سے بڑھ کر 240 روپے ہو گئی ہے اور گائے کا فی لیٹر دودھ 200 روپے کا ہوگیا ہے، اس سے قبل گائے کا دودھ 140 روپے لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

مرغی کا گوشت 566 روپے کلو ہو گیا

دوسری جانب فی کلو دہی کی قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 220 روپے مقرر کر دی گئی ہے، سرکاری نرخ نامے کے مطابق دہی میں درجہ اول کی کیٹگری کی فی کلو قیمت 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More