قومی بچت کی سکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

ہم نیوز  |  Sep 13, 2024

ادارہ قومی بچت نے اپنی مختلف بچت سکیموں پر منافع کی شرحوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر شرح منافع 1.22 فیصد کمی سے 16.36 فیصد مقرر کردیا گیا ہے،سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پرشرح منافع 1فیصد کی کمی سے 18فیصد کر دی گئی ہے۔

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کی تحقیقات کا فیصلہ

شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 0.68فیصد کی کمی سے 17.2 فیصد کردی گئی جبکہ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس اور سپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 0.3فیصد کی کمی سے 15.5 فیصد کردی گئی ہے۔

اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12 بیسز پوائنٹس کی کمی سے 14.52 فیصد کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More