ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

ہم نیوز  |  Sep 14, 2024

موکی: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہو گا۔ پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چین کے موکی اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر 4 فتوحات کے ساتھ بھارت کا پہلا اور پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔ دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں اور شائقین کو توقع ہے کہ ایک اچھا ٹاکرا دیکھنے کو ملے گا۔

ایشین ہاکی چیمپین شپ میں بھارت کو ہرانا پاکستان کے لیے یوں اہم ہے کہ اِس صورت میں وہ نہ صرف فائنل میں پہنچے گا بلکہ اس کا مورال بھی غیر معمولی حد تک بلند ہوچکا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے 1 بلین سوشل میڈیا فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کردی

بھارتی ٹیم کی کارکردگی اس ٹورنامنٹ میں بہت اچھی رہی ہے۔ اس سے جیتنا پاکستان کے لیے کسی بھی طور آسان نہ ہو گا اس لیے تمام کھلاڑیوں کو بہت محنت کرنا ہو گی۔

ملائیشیا اور جنوبی کوریا سے پاکستان کا میچ برابر رہا تھا جبکہ جاپان کو پاکستان نے ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More