ایک بہت خوبصورت گھر تھا اور۔۔ مرحوم عامر لیاقت کو کس حال میں دیکھا؟ یاسر حسین نے اپنا خواب سنا دیا

ہماری ویب  |  Sep 16, 2024

یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حال ہی میں مرحوم عامر لیاقت کو اپنے خواب میں دیکھا ہے۔ اشنا شاہ کے ایک شو میں شرکت کے دوران، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کوئی حالیہ خواب بتائیں جو انہیں یاد ہو، یاسر حسین نے کہا:

"میں نے کل رات عامر لیاقت کو خواب میں دیکھا ہے۔ وہ امریکا میں ایک خوبصورت گھر میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔ یہ گھر بہت دلکش تھا، مگر مجھے معلوم نہیں کہ وہ امریکا کے کس شہر میں تھے۔ خواب میں انہوں نے قمیض شلوار پہنی ہوئی تھی۔"

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عامر لیاقت حسین کا جون 2022 میں 49 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ انہوں نے تین شادیاں کی تھیں، جن میں ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال، سیدہ طوبیٰ انور، اور دانیہ ملک شامل ہیں۔ ان کے دو بچے، دعا عامر اور احمد عامر، سوگواران میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More