قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ (جولائی تااگست) میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو 1.479 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔
یہ زرمبادلہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 137 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2024 کی اسی مدت میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو 0.625 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں مندی، ڈالر مزید سستا
اگست میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 0.464 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 1.016 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 0.122 ملین ڈالر تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں جیولری کی برآمدات کا حجم 2.362 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 73 فیصد زیادہ ہے۔
مالی سال 2024کی اسی مدت میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو 1.367 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، اگست میں جیولری کی برآمدات کا حجم 0.690 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجولائی میں 1.672 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 0.907 ملین ڈالر تھا۔