ڈراموں میں رونے کیلئے کیا کرتی ہیں، سارہ خان نے اہم انکشاف کردیا

سچ ٹی وی  |  Oct 09, 2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈراموں میں رونے والے کردار ادا کرنا آسان نہیں لگتا۔

انہوں نے اپنے تجربات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’زیادہ تر رونے والے کرداروں میں کام کرنے کے باوجود مجھے رونے میں بہت مشکل ہوتی ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ہدایت کار اکثر انہیں رونے والے مناظر کے دوران ذاتی غمگین واقعات یاد کرنے کو کہتے ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی وہ جذباتی نہیں ہو پاتیں۔

سارہ خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ مصنوعی طریقے سے رونے کا سہارا لیتی ہیں کیونکہ وہ ایسی اداکارہ نہیں ہیں جو فوراً رونے لگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More