ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق بتا دیا

سچ ٹی وی  |  Nov 10, 2024

پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو بتا دیا۔

اداکارہ ان دنوں کینیڈا کے غیر ملکی دورے پر ہیں جہاں ان کیلئے فینز کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام میں شریک ہانیہ عامر سے ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات کیے گئے، شادی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سادی سی لڑکی ہوں جب بھی شادی کروں گی تو ڈھنڈورا پیٹ دوں گی اور سب کو بتا دوں گی۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ سرحدوں پر لگے بوڈرز عوام کو جدا نہیں کر سکتے، آپ دل سے جسے پسند کرتے ہوں اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، اسی لیے میں غیر ملکی دورے کرتی ہوں تاکہ جو لوگ مجھے پسند کرتے ہیں میں ان سے مل سکوں اور مجھے آپ سب سے مل کر خوشی ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More