اسما عباس نے والدین کو اہم مشورہ دے دیا

سچ ٹی وی  |  Nov 10, 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے والدین کو لڑکوں کو سب کام خود کرنے کی تربیت دینے کا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ اسما عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہمارے مرد پانی کا گلاس بھی اٹھا کر نہیں پیتے، پانی قریب میں ہی موجود ہوگا لیکن پھر بھی نہیں پئیں گے جبکہ باہر ممالک میں ایسا نہیں ہوتا وہاں 18 سال کے بچوں کی ٹریننگ کردی جاتی ہے کہ اپنا کام خود کرو، کما کر لاؤ۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہوتا، یہاں لڑکے لیٹے ہیں تو لیٹے ہی رہتے ہیں، اور والدین بھی ایسا ہی کرتے ہیں، انہیں کام نہیں کرنے دیتے اور بولتے ہیں کہ نہیں ابھی یہ چھوٹا ہے، ابھی کر لے گا، ابھی کھیلنے کے دن ہیں اور ابھی پڑھائی کر رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پڑھائی کرو لیکن ساتھ ساتھ کام بھی کرو، اگر میرا بس چلے تو میں دوبارہ اپنے بیٹوں کو 18 سال کی عمر میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کام کیلئے بھیج دوں، ہم نے بچوں کو غلط لاڈ پیار کیا ہے، ماں ہی بچوں کے سب کام کرتی ہیں، اب بہت دیر ہوگئی ہے اور اب لڑکوں کی ٹریننگ ہونی چاہیے اور اپنے سب کام خود کرنے چاہئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More