جولائی تا اکتوبر :پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 2فیصد نموریکارڈ

ہم نیوز  |  Nov 11, 2024

جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں  سالانہ بنیاد پردوفیصد نموریکارڈ کی گئی ہے۔

بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 5.18ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں 2.52ملین ٹن پٹرول کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 2.43ملین ٹن کے مقابلے میں 4فیصدزیادہ ہے۔

خواجہ سعد رفیق کی سیاست یا مسلم لیگ (ن) چھوڑنےکی خبروں کی تردید

اسی طرح مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 2.10ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 2ملین ٹن کے مقابلے میں 5فیصدزیادہ ہے۔

مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 0.27ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.40ملین ٹن کے مقابلے میں 33فیصدکم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More