استور ، باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری ، 17 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Nov 12, 2024

گلگت بلتستان کے علاقے استور سے چکوال جانے والی باراتیوں کی بس دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق استور سے چکوال جانے والی باراتیوں کی بس تھلیچی پل کے قریب دریا میں جاگری۔ بس میں 25 مسافر سوار تھے۔ بس میں سوار افراد دلہن کو چھوڑنےکے لیے استور سے چکوال جا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دریا سے 17 افراد کی لاشیں اور ایک زخمی کو نکالا گیا ہے جب کہ بقیہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

کوئٹہ میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 8افراد جاں بحق،25 زخمی

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنےکی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں 25 افراد سوار تھے، دلہن کو زخمی حالت میں بچالیا گیا ہے۔ایس پی دیامر شیر خان کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More