پی آئی اے بولی معاملہ ، خیبرپختونخوا کا وفاق کو ایک اور خط 

ہم نیوز  |  Nov 13, 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری بولی میں  حصہ لینے کیلئے حکومت کو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔

خیبرپختونخوا انوسٹمنٹ بورڈ نے وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کے نام دوسرا خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ  کے پی  انوسٹمنٹ  بورڈ  پی آئی اے نجکاری میں حصہ لینے کے لیے تیار اورآپ کے جواب کا منتظر ہے۔

کے پی کے حکومت کا کہنا ہے کہ پی آئی اے قومی اثاثہ ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور اسے خریدنے میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کا انٹرنیٹ پر موجود قابل اعتراض مواد بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کوخط

چند روزقبل پی آئی کی نجکاری کے لیے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کی بولی کھولنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی تھی جہاں واحد بولی  دہندہ  نے  صرف 10 ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔

وفاقی وزارت نجکاری کی جانب سے بولی کے لیے کم از کم 85 ارب 3 کروڑ روپے کی حد مقرر کی تھی  جبکہ بولی دہندہ نے 10 ارب روپے سے رقم بڑھانے سے انکار کردیا تھا۔

بولی دہندہ  اور چیئرمین بلیوورلڈ چوہدری سعد نذیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ذمہ 200 ارب روپے کے واجبات ہیں، 85 ارب روپے میں تو نئی ایئر لائن کھڑی ہوجائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More