چین، طلاق سے دلبرداشتہ ڈرائیور نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، 35 ہلاک

ہم نیوز  |  Nov 13, 2024

چین  میں تیز رفتار گاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا جس سے 35  افراد ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گاڑی سے لوگوں کے کچلے جانےکا واقعہ چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ کے شہر زوہائی میں پیش آیا۔

چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔

استور ، باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری ، 17 افراد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈرائیور  کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعد  پرشان اور ناخوش تھا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم کیلئے سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More