مشہور ٹک ٹاکر کی شاندار شادی کی تقریب میں صرف 5 مہمانوں کی شرکت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
امریکی ریاست اوریگن سے تعلق رکھنے والی کالینا میری جو ایک ٹک ٹاکر ہیں، انہوں نے اپنی شادی کے موقع پر ہونے والے ایک ناخوش گوار تجربے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
وائرل ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو اپنے شوہر شین اور بیٹے کے ہمراہ ایک بڑے شادی ہال میں انٹری دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو تقریباً خالی ہے۔
اس ویڈیو کے ساتھ کالینا نے کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ، "یہ ہماری شادی کی وہ شاندار تقریب ہے جس میں صرف 5 لوگوں نے شرکت کی۔"
انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ، "میرا خواب تھا کہ جب میری شادی ہو اور میں ہال میں انٹری لوں تو اس وقت چاروں طرف لوگوں کا رش ہو جو ہمارا پرتپاک استقبال کریں۔ لیکن افسوس کے ساتھ جو میں نے سوچا وہ ممکن نہ ہو سکا۔"
کالینا نے بتایا کہ، ہم نے تقریباً 100 لوگوں کوشادی میں دعوت دی تھی لیکن صرف چند نے شرکت کی، جو واقعی ایک ناخوشگوار احساس تھا۔
کالینا اور شین پچھلے 9 سال سے ساتھ ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔