ایک طرف جہاں دنیا سردی کے مزے لے رہی ہے وہیں دوسری جانب شہر قائد میں اب بھی گرمی کا راج ہے۔
نومبر کا آدھا مہینہ گزرنے کے بعد بھی کراچی میں موسم سرد نہ ہوسکا۔
محمکہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دنوں کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محمکہ موسمیات کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔
دوسری طرف بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔