آج کل عام نوکری ملنا اتنا مشکل ہوگیا ہے کہ اچھی نوکریاں ملنا تو خواب بن کر ہی رہ گئی ہیں۔ اسکے برعکس مصر میں ایک بہترین نوکری ہے لیکن وہاں کوئی کام کرنا نہیں چاہتا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، مصر کے دوسرے بڑے شہر سکندریہ کے لائٹ ہاوس میں ایک پرکشش نوکری خالی ہے۔ اس لائٹ ہاوس کا شمار دنیا کے 7 عجائب میں ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، لائٹ ہاوس میں ایک کیپر کی ضرورت ہے، جس کا کام صرف لائٹ کھولنا اور بند کرنا ہے۔ اس لائٹ کا مقصد اندھیرے میں ساحل کی طرف آنے جانے والے بحری جہازوں کو راستہ دکھانا ہے تا کہ وہ چٹانوں سے محفوظ رہیں۔
اس کام کے لئیے سالانہ 1 ارب پاکستانی روپے دئیے جارہے ہیں، لیکن اس کے باوجود کوئی بھی یہ کام نہیں کرنا چاہتا۔
کہا جاتا ہے اسکی وجہ تنہائی، سخت موسمی حالات اور کسی بھی ایمرجنسی میں فوری مدد نہ ملنے کا فقدان ہے۔