بجلی صارفین کو اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان

ہم نیوز  |  Nov 16, 2024

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کو اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی، جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 1 پیسے کمی کی درخواست کی گئی۔

نیپرا اتھارٹی 26 نومبر کوعوامی سماعت کرے گی،سی پی پی اے نے بتایا کہ اکتوبر میں 9 ارب 98 کروڑ 10 لاکھ یونٹس بجلی فروخت کی گئی، بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 26 پیسے فی یونٹ رہی، پانی سے 31.06فیصد،مقامی کوئلے سے 14.79 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

پینلز کے بعد سولر بیٹری کی قیمت میں بڑی کمی

درخواست میں کہا گیا کہ اکتوبر میں درآمدی کوئلے سے8.79 فیصد، مقامی گیس سے 8.05، درآمدی ایل این جی سے 19.51فیصد اور جوہری ایندھن سے 14.05 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اکتوبر کو وفاقی وزارت خزانہ نے پہلی سہ ماہی میں پنجاب کا 160ارب روپے کا خسارا بتایا اور 15نومبر اسے تبدیل کرکے 40 ارب روپے سرپلس کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More