ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ،17 میں معمولی اضافہ

ہم نیوز  |  Nov 22, 2024

ملک میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کے 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ،23 کی قیمتوں میں استحکام اور 17 کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔

مجموعی طور پر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر0.67 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر4.92 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 21 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کے 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا اس کے برعکس 17 کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔

سونا دو دن میں 6200 روپے فی تولہ مہنگا

گزشتہ ہفتہ کے دوران چکن کی قیمت میں 2.97 فیصد، دال چنا 1.70 فیصد، ایل پی جی 0.80 فیصد، دال مسور0.62 فیصد، ٹوٹا باسمتی چاول 0.40 فیصد، چینی 0.27 فیصد، آٹا0.25 فیصد، دال ماش 0.23 فیصد اور اری چاول کی قیمت میں 0.22 فیصدکی کمی ہوئی۔

لیڈیز سینڈل کی قیمت میں 55.62 فیصد، ٹماٹر20.72 فیصد، آلو3.81 فیصد، لہسن 3.42 فیصد، انڈے 3.16 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 2.30 فیصد، ڈھائی کلو بناسپتی گھی 1.73 فیصد، سرسوں کا تیل 1.28 فیصد اور پیاز کی قیمت میں 0.98 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو سستا ہو گیا

سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.91 فیصدکا اضافہ ہوا۔

17733روپے سے لیکر22888روپے، 22889روپے سے لیکر29517روپے، 29518روپے سے لیکر44175روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.85، 0.72فیصد، 0.70فیصد اور0.61فیصدکااضافہ ہوا۔

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیاجاتاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More