پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر پہلی بار بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ جیت لیا

اردو نیوز  |  Dec 03, 2024

پاکستان نے بنگلہ دیش کو فائنل میں شکست دے کر بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔

پاکستان نے بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 140 رنز کے ہدف کو پاکستان نے 11ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کیا۔

پاکستان بلائنڈ ٹیم کی جانب سے نثار علی نے 31 گیندوں پر 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

فائنل میچ میں محمد صفدر نثار علی کا ساتھ نبھاتے ہوئے 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے عارف حسین نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان بلائنڈ ٹیم کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے بابر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سلمان اور مطیع اللہ ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More