پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنے والے عناصر تنہا ہو چکے ہیں، 2017ء منصوبوں کی تکمیل کا سال ہے، وزیراعلیٰ

ہماری ویب  |  Jan 02, 2017

 وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دور میں گزشتہ برس مختلف شعبوں میں جوتیزرفتار ترقی ہوئی ہے، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے انتہائی تیزرفتاری اوراعلی معیار سے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت بھی متعدد منصوبے تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں ۔ ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ پر دن رات کام ہورہا ہے اور یہ منصوبہ رواں برس کے اوائل میں مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 2017 میں احتجاج یا انتشار نہیں، صرف ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہوگی اورجولوگ پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی روک کر تماشا لگانا چاہتے ہیں، وہ پہلے کی طرح آئندہ بھی ناکام و نامرادرہیں گے۔ پاکستان کے باشعورعوام نے 2014 اور 2016 میں احتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کرمٹھی بھر سیاسی عناصر کو آئینہ دکھا دیا ہے اورالزام تراشی ،جھوٹ اوراحتجاجی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے، جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ ترقی وخوشحالی کے دشمنوں کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے عوام صرف اور صرف ترقی و خوشحالی اور امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں اورپاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اقدارکی سیاست کی ہے ۔پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے سب کو ملکرچلنا ہے اور قوم کو اس کی کھوئی ہوئی منزل سے ہمکنا رکرنا ہے اور2017ء منصوبوں کی تکمیل کا سال ہوگا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More